Friday, April 26, 2024

پاک فضائیہ کے انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلے ، نمبر 11 ملٹی رول اسکواڈرن فاتح قرار

پاک فضائیہ کے انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلے ، نمبر 11 ملٹی رول اسکواڈرن فاتح قرار
October 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک فضائیہ کے نمبر 11ملٹی رول اسکواڈرن نے سومیانی فائرنگ رینج میں منعقدہ انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلے جیت لئے ،  مقابلوں میں تمام جنگی جہازوں سے منسلک پائلٹس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔ نمبر 11 ملٹی رول اسکواڈرن بہترین کار کردگی کی بنیاد پر سومیانی  فائرنگ رینج میں منعقدہ انٹر اسکواڈرن مقابلوں کا فاتح قرار پایا ، مقابلوں کی اختتامی تقریب پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی ، جہاں  ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ [caption id="attachment_248984" align="alignnone" width="783"]پاک فضائیہ ‏ انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلے ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ نمبر 11ملٹی رول اسکواڈرن ‏ سومیانی فائرنگ رینج ‏ انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ ‏ ائیر چیف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان امیر الفلک پاک فضائیہ کے انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلے ، نمبر 11 ملٹی رول اسکواڈرن فاتح قرار[/caption] خطاب میں امیر الفلک  نے کہا کہ پاک فضائیہ  اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے ، پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار اور پورے عزم و حوصلے سے قوم کی آواز پر لبیک کہتی ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ  کشمیر میں انسانی مظالم کو فوری طور پر ختم ہونا چاہئے ۔   پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی بیسٹ آرمامنٹ ٹرافی مشترکہ طور پر  نمبر 2 اور نمبر 8 اسکواڈرن کو تفویض کی گئی ، مینٹی ننس ٹرافی 14 نمبر اسکواڈرن نے حاصل کی جب کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو انفرادی طور پر بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کرنے پر شیر افگن ٹرافی سے نوازا گیا۔ ان مقابلوں میں پاک فضائیہ کی تمام فائٹر اسکواڈرنز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔