Thursday, March 28, 2024

پاک فضائیہ کی ”ہائی مارک 2016“ مشقیں ختم‘ موٹروے ٹریفک کیلئے کھل گئی

پاک فضائیہ کی ”ہائی مارک 2016“ مشقیں ختم‘ موٹروے ٹریفک کیلئے کھل گئی
September 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) موٹروے پر پاک فضائیہ کی تربیتی مشقوں میں جنگی طیاروں نے کامیابی سے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ ترجمان فضائیہ کہتے ہیں مشقیں پاک فضائیہ کےلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو دن سے پاک فضائیہ ”ہائی مارک 2016ئ“ کے نام سے تربیتی مشقیں کر رہی ہے۔ اس دوران موٹروے رن وے بنی رہی۔ شمالی علاقوں کی فضائی حدود کے ساتھ ساتھ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیا روں نے موٹروے سے کامیاب ٹیک آف اور لینڈنگ کی۔ مشقوں میں میراج اور ایف 7 لڑاکا طیاروں نے مینٹی ننس کے بعد ٹیک آف بھی کیا۔ مشقوں میں پائلٹس کو غیرمعمولی صورتحال میں غیرروایتی لینڈنگ اور ٹیک آف کرایا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی مشقیں ہائی مارک کے نام سے منعقدہوتی ہیں۔ مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔ دوسری جانب تربیتی مشقوں کی وجہ سے مسلسل 10گھنٹے تک بند رہنے والا کالاشاکو سے شیخوپورہ موٹروے سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیاہے۔