Tuesday, April 23, 2024

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 5 برس بیت گئے

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 5 برس بیت گئے
November 24, 2020

شہید کو جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ مریم مختارنے جان قربان کرکے دنیا کو پیغام دے دیا۔ پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو پانچ برس بیت گئے۔

چوبیس نومبر 2015 کو کو قوم کی بہادر بیٹی معمول کی مشق پر روانہ ہوئی۔ طیارہ گجرات کی فضاؤں میں تھا تو انجن میں آگ لگ گئی۔ مریم مختار نے طیارہ شہری آبادی پر گرنے نہ دیا اور جام شہادت نوش کیا۔

مریم مختیار نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی جان قربان کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

مریم مختار نےدنیا کو بتادیاکہ وطن کی حفاظت کےلئےپاکستانی خواتین کا جذبہ شہادت مردوں سےکم نہیں۔۔ انھیں شہادت کے بعد تمغہ شجاعت سے

بھی نوازا گیا۔