Saturday, April 20, 2024

پاک فضائیہ کی شان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان

پاک فضائیہ کی شان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان
May 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شاہینوں کا اپنی فضائی حدود کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور قدم سامنے آ گیا۔ پاک فضائیہ کی شان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے غیرملکی جریدے کو انٹرویو میں بتایا کہ جدید ترین ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کر لیا جائیگا۔ پاک فضائیہ ، شان ، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری ، تیاری ، رواں سال ، اعلان ایئرچیف نے امید ظاہر کی کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہو گا جبکہ مزید تین جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے اور بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر B بھی فلیٹ میں شامل کیا جا رہا ہے اور یہ طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر 3 سے جنگی مہارت میں اضافہ ہو گا۔ جے ایف 17 بلاک 3 عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے لڑاکا طیاروں کا ہم پلہ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کا شاہکار ہو گا۔ جے ایف 17 بلاک تھری ایسے ریڈار سے لیس ہو گا جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام کیلئے انتہائی مشکل ہو گا اور اس سے پاکستان فضائیہ کی جنگی مہارت میں اضافہ ہو گا۔