Thursday, April 18, 2024

پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد

پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کے ذریعےپاک فضائیہ کی مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کو جانچنےکا موقع ملا۔