Friday, April 26, 2024

پاک فضائیہ کی 141ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترک فضائیہ کے کمانڈر تقریب کے مہمان خصوصی

پاک فضائیہ کی 141ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترک فضائیہ کے کمانڈر تقریب کے مہمان خصوصی
April 11, 2019

رسالپور (92 نیوز) پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں پاک فضائیہ کی 141ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچی کاکیاز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ایئرڈیفنس، انجنیئرنگ اور ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف کورسز کے شرکا پاس آؤٹ ہوئے، تربیت پانے والے کیڈٹس نےمہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ترکی کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، کیڈٹس اور تقریب کے شرکا نے با آواز بلند قومی ترا نہ پڑھا۔

ترک ایئرچیف نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز دئیے اور اعزازات تفویض کئے، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ٹرافی طلحہ افتخار کو دی گئی، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹی کورس ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ ٹرافی حسنین شہزاد، بیسٹ پرفارمنس نیوی گیشن کورس سیونتھ کورس ٹرافی فہیم عباس، چیف آف دی ائیراسٹاف ٹرافی حماس بن شہاب کو دی گئی۔

چیف آف دی ائیر اسٹاف بیسٹ پائلٹ ٹرافی جلال ظفر کو دی گئی، ایروناٹیکل انجینئرنگ میں اعزازی شمیر حماس بن شہاب اور فلائنگ ٹریننگ میں اعزاز شمشیر ونگ اکیڈمی انڈر آفیسر فیصل شفقت کو دی گئی، حلف برداری کی تقریب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے کڈٹس نے حلف اٹھایا۔

ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل کیچی کاکیاز نے خطاب کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے پریڈ کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔

 پاک فضائیہ کی شیر دل اور دیگر فارمشنز  نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آسمان پر دھنک بنا دی۔ سرخ اور سبز دھویں سے دونوں ممالک کے پرچموں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

تقریب میں فضائیہ کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی۔