Monday, September 16, 2024

پاک فضائیہ کا کامرہ میں ایوی ایشن سٹی بنانے کا اعلان

پاک فضائیہ کا کامرہ میں ایوی ایشن سٹی بنانے کا اعلان
February 9, 2016
کراچی(92نیوز)ایئرچیف مارشل سہیل امان نےکامرہ میں ایوی ایشن سٹی بنانےکااعلان کردیا،کہتےہیں کہ پاک فضائیہ ہرقسم کےخطرات سےنمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایئروارکالج میں رائل ایروناٹیکل سوسائٹی کےسیمینارسےخطاب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نےکامرہ ایئربیس میں ایوی ایشن سٹی بنانےکااعلان کیا،جودس سال میں مکمل ہوگا۔ رائل ایروناٹیکل سوسائٹی کےصدرایئرمارشل(ر)سلیم ارشد کا کہنا تھا کہ سیمینارکا مقصد نہ صرف لوگوں کوایوی ایشن ڈویژن سےمتعلق اگاہی دینا ہےبلکہ نوجوانوں اوروالدین کو بھی یہ بتانا ہےکہ جدید دورمیں حالات کا مقابلہ کرنے کیلئےخود کوتیارکریں۔ سیمینار کےشرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایوی ایشن ڈویژن نےبہت کم وقت میں ترقی کی منازل طےکیں اورکامیابی سےہمکنارہوئی۔