Thursday, April 25, 2024

پاک فضائیہ کا مال بردار طیاروں کا بیڑا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحرک

پاک فضائیہ کا مال بردار طیاروں کا بیڑا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحرک
March 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کےخلاف جنگ میں پاک فضائیہ بھی حکومت کے سنگ ہے۔ پاک فضائیہ کا مال بردار طیاروں کا بیڑا کورونا وائرس کیخلاف متحرک ہے۔ مال بردار طیارے شب و روزامدادی سامان کی بیرون ممالک سے پاکستان اور پھر داخلی سطح پر ملک بھر میں ترسیل کا نادر ذریعہ ہیں ۔ ٹرانسپورٹ فلیٹ کا قابل فخر حصہ ،آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان کی ترسیل میں اہم کردارادا کر رہا ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چین سے وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس سمیت 14 ٹن طبی امدادی سامان بذریعہ آئی ایل 78 ہی نور خان ایئر بیس پہنچایا گیا جبکہ مدادی سامان کی ملک بھر میں ترسیل کیلئے بھی طیارے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ بیڑا مختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل میں کلیدی محرک ہے ۔ گزشتہ دو ماہ سے مال بردار جہازوں نے کئی ٹن سامان کی ترسیل کیلئے لاتعداد پروازیں کیں ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان تک امدادی سامان پہنچانے میں بھی ٹرانسپورٹ بیڑے نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔