Friday, April 26, 2024

پاک فضائیہ کا لڑاکا میراج طیارہ گرکر تباہ

پاک فضائیہ کا لڑاکا میراج طیارہ گرکر تباہ
April 16, 2015
سونمیانی(92نیوز)پاک فضائیہ کالڑاکامیراج طیارہ بلوچستان کےعلاقےسونمیانی میں گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج بلوچستان کے علاقے سونمیانی میں گر کر تباہ ہو گیا  حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر فورس کا فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیارہ میراج معمول کی تربیت کے دوران گر کر تباہ ہو گیا  تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں سویلین آبادی کو بھی نقصان نہیں پہنچا، واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایئر چیف سہیل امان نے انکوائری بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے