Monday, May 13, 2024

پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطاب جائے حادثہ پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔