Friday, April 26, 2024

پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
March 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملکی دفاع میں ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا۔ پاک فضائیہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی ساختہ میزائل جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے فائر کیا گیا جس نے ہدف کو درست نشانہ بنایا۔ یہ کارنامہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو ملکی ساختہ میزائل سے لیس کر دیا گیا ہے جس کی بدولت پاک فضائیہ کو رات کو طویل فاصلے تک اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن دشمن نے جارحیت کی تو بھر پور جواب دیں گے۔