Thursday, May 9, 2024

پاک فضائیہ کا جے ایف سیوینٹین کے بلاک ٹو سترہ بی کا پیداواری ہدف مکمل

پاک فضائیہ کا جے ایف سیوینٹین کے بلاک ٹو سترہ بی کا پیداواری ہدف مکمل
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ جے ایف سیوینٹین کے بلاک ٹو سترہ بی کا پیداواری ہدف مکمل کر لیا۔

ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھارت کے حاصل کردہ رافیل طیاروں سے کہیں بہتر ہے۔ چین کے تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ جے ایف 17 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چینی سفیر اور نائیجرین حکام کی بھی تقریب میں شرکت ہوئی۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے پاک فضائیہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ جارحیت مسلط ہونے پر بھرپور جواب دیا تھا۔