Thursday, April 25, 2024

پاک فضائیہ کا جے ایف 17تھنڈر طیاروں پر مشتمل دستہ ایئرشو میں شرکت کیلئے فرانس روانہ ہو گیا

پاک فضائیہ کا جے ایف 17تھنڈر طیاروں پر مشتمل دستہ ایئرشو میں شرکت کیلئے فرانس روانہ ہو گیا
June 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17تھنڈر طیاروں پر مشتمل دستہ پیرس ایئر شو میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے فرانس روانہ ہو گیا ہے۔ جے ایف تھنڈر طیارے 15 جون سے شروع ہونے والے ایئر شو میں حصہ لیں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تین جے ایف تھنڈر طیاروں اور پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل ایک دستہ آج پی اے ایف کے ایک آپریشنل ائیر بیس سے پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے روانہ ہوا۔ 51واں ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے 15 سے 21 جون 2015ءتک لابورج پارک ڈیس ایکسپوزیشن پر منعقد ہو گا۔ ایک جے ایف 17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسرا طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کےلئے مرکز نگاہ رہے گا ۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اس سے پہلے دنیا کی کئی مشہور فضائی نمائشوں میں شرکت کر چکا ہے جن میں برطانیہ کا فارنبرو ائیرشو ، چین کا ژوہائی ائیر شو ، ترکش ائیر شو اور دبئی ائیر شو شامل ہیں۔