Thursday, April 25, 2024

پاک فضائیہ کا بھارت کو منہ توڑ جواب دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم

پاک فضائیہ کا بھارت کو منہ توڑ جواب دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم
February 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) 26 فروری کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی، تینوں سروسز چیفس سمیت وفاقی وزراء اور اعلیٰ فوجی اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ ، بھارت ، منہ توڑ جواب ، دنیا ، ہمیشہ یاد ، وزیراعظم ، شاہ محمود  قریشی ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے جانبازوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 2 طیارے مارگرائے، ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کیا۔ جارحیت کا جواب دیا جو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ فوجی قیادت نے بھرپور ردعمل دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی، بھارت مشکل صورتحال میں پھنس گیا ہے۔ ادھر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سےخطاب میں کہا کہ گزشتہ برس 27 فروری کو بھارتی افواج نے پاکستان پر حملہ کیا، جس کا بھرپور جواب دیا گیا، بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو شکست دینے پر قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام بولے کہ مودی نے سیکولر اور جمہوری بھارت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں، مسئلہ کشمیر پر ہم سب متحد ہیں۔ پاک فضائیہ ، بھارت ، منہ توڑ جواب ، دنیا ، ہمیشہ یاد ، وزیراعظم ، شاہ محمود  قریشی ، اسلام آباد ، 92 نیوز تقریب کے دوران بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ردعمل پر خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے سروں کا جادو جگایا۔