Thursday, May 2, 2024

پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو ‘آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ’ کے نام سے منانے کا اعلان کر دیا

پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو ‘آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ’ کے نام سے منانے کا اعلان کر دیا
May 1, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو ‘آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ’ کے نام سے منانے کا اعلان کر دیا۔

ایئرہیڈ کوارٹرزمیں 264 ویں ایئراسٹاف پریذینٹیشن کے شرکا سے خطاب میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دینےمیں کامیاب رہے۔ بروقت کارروائی عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی بہترین مثال ہے۔

 ایئرچیف نے کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع دینے پر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے مشکل حالات میں فاورڈآپریٹنگ بیسز پر استقامت اوربہادری سے ذمہ داریاں سرانجام دینے والے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کیا۔

 تقریب کے اختتام پر ایئرچیف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بیسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔