Saturday, April 27, 2024

پاک فضائیہ نے نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاک فضائیہ نے نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
January 6, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) تگڑے مقابلوں کے بعد پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کا بڑا ایونٹ اختتام پذیرہوگیا، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاک فضائیہ نے واپڈا کو چاروں شانے   چت کرتے ہوئے 11 پوائنٹس سے میدان مارلیا، سوئی گیس کی ٹیم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جوش، ولولے اور تگڑے داو پیچ سے بھرپور اکتالیسویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی، پانچ روزہ ایونٹ کے فائنل ٹاکرے میں پاک فضائیہ کے شیر جوان اور واپڈا کےپہلوانوں میں خوب جوڑ پڑا، ایئرفورس کے جوانوں نے پہلے ہاف سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی،اس دوران شائقین کا جوش بھی دیدنی تھا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے واپڈ کو 40 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ پی اے ایف کی جانب سے وقاص بٹ 15 پوائنٹس کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے ، اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں سوئی گیس کی ٹیم نے پاک آرمی کو 35 کے مقابلے میں 51 پوائنٹ سے ہرا دیا۔ قومی کبڈی چیمپئن شپ میں کل 13 ٹیموں نے حصہ لیا، ایونٹ میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو تین لاکھ، دوسری کو دولاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ [caption id="attachment_206330" align="alignnone" width="500"] Prime Minister Imran Khan receiving Crown Prince of UAE H.H Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan upon arrival in Islamabad on January 6, 2019[/caption] دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نےانڈین کبڈی ٹیم کو برصغیر کے انقلابی لیڈر بھگت سنگھ کے گھرمدعو کیا اورمکئی کی روٹی، مکھن اور ساگ سے تواضع کی، مہمان ٹیم نے بھگت سنگھ کی حویلی کو قومی ورثہ قرار دینے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔