Friday, May 3, 2024

پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر توڑ دیا ،ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں : ایئرمارشل سہیل امان

پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر توڑ دیا ،ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں : ایئرمارشل سہیل امان
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر توڑ دیا ہے، ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔ اسلام آباد میں کتاب کی رونما ئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے اور پاک فضائیہ فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور پاک فضائیہ نے قبائلی علاقے میں جاری جنگ کے دوران دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں اگر داعش نے پاکستان کا رخ کیا تو پاک فضائیہ اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔