Sunday, September 8, 2024

پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن تیار کرلیا

پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن تیار کرلیا
January 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن تیار کرلیا گیا۔

پاکستان کا فضائی دفاع ناقابل تسخیر، پاک فضائیہ نے مقامی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن تیار کرلیا گیا۔

پاک فضائیہ بلاک تھری طیارے کا پہلا اسکواڈرن فضائی بیڑے کا حصہ بنائے گی۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو جدید ترین ریڈار کا حامل ہے۔

طیارے کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ بیک وقت 15 اہداف کی نشاندہی کر کے 4 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فضائی، زمینی اور بحری اہداف کے خلاف تباہ کن لڑاکا طیارہ ہے۔ ہوا باز کو ہیلمٹ پر مطلوبہ ہدف کی نشاندہی کا آگہی نظام بھی جدید بلاک تھری طیارے کا حصہ ہے۔

طیارہ جاسوسی، نگرانی، اپنے خلاف ہر حملے بارے ہنگامی انتباہی اور الیکٹرانک وار فیئر نظام رکھتا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے اس وقت فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔