Saturday, April 20, 2024

پاک فضائیہ نے 23دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا، کئی خفیہ کمین گاہیں تباہ کر دیں

پاک فضائیہ نے 23دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا، کئی خفیہ کمین گاہیں تباہ کر دیں
June 28, 2015
پشاور (92نیوز) پاک فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کر کے 23دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب یہ آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت افغان کے ساتھ واقع سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔