Friday, April 26, 2024

پاک فضائیہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی گراچکی ہے

پاک فضائیہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی گراچکی ہے
September 5, 2019
نئی دہلی(نیٹ نیوز)پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پر پیراشوٹ سے جان بچانی پڑی۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں،انہوں  نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔

بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن بھی تھے جن کا اپنا مگ 21 طیارہ  فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد آزاد کشمیر میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا تھااور وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے ۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے اغوا کیا، بھارتی میڈیا

بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیامجھ  میں  اورابھی نندن میں دو قدریں مشترک ہیں،میں نے کارگل اور ابھی نندن نے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی کوشش کی اور پاک فضائیہ کی جانب سے دونوں کو مار گرائے جانے پر اپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانا پڑیں۔