Thursday, March 28, 2024

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں اختتام کو پہنچ گئیں

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں اختتام کو پہنچ گئیں
October 19, 2015
سرگودھا(92نیوز)پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کی مشترکہ عالمی فضائی مشقیں ٹوساپ ریڈارز مصحف علی میر ایئر بیس سرگودھا پر اختتام پذیر ہو گئی ہیں، فضائی مشقیوں میں ترک ایئر فورس کے ایف سولہ طیاروں نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ٹوساپ ریڈارز نامی فضائی مشقیں 5 سے17 اکتوبر تک جاری رہیں ، ان فضائی مشق میں ترک فضائیہ کے 05 ایف سولہ طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی عملے نے شرکت کی۔ ترک فضائیہ کی مشہور و معروف ائیروبیٹکس ٹیم نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا بنیادی مقصد اپنی فضائی جنگی صلاحیت اور مستقبل کے کسی بھی خطرے کیلئے فضائی جنگی قوت کے استعمال کو بہتر کرنا ہے۔ پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی عملے کی جنگی تربیت کیلئے دوست ممالک کی فضائی افواج کے اشتراک سے جنگی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔ اسطرح کی مشقیں نہ صرف پاک فضائیہ کے فضائی عملے کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہیں بلکہ انہیں پیچیدہ جنگی خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید ترین منصوبہ بندی اور فضائی قوت کے استعمال سے آگاہ کرتی ہیں۔ 5