Thursday, April 25, 2024

پاک فضائیہ آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی فتح کا جشن منائے گی

پاک فضائیہ آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی فتح کا جشن منائے گی
February 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی فتح کا جشن، پاک فضائیہ آج یوم فتح منائے گی، ایئر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب ہوگی۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی فتح پر خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پلاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔ 27 فروری کے لیے بھارت کی جعلی ایئر اسٹرائیک اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا۔ نغمہ معروف گلوگار راحت فتح علی خان نے گایا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمہ ’’چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان ‘‘ عوام میں مقبول ہونے لگا۔