Thursday, April 18, 2024

پاک فضائی کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

پاک فضائی کی پہلی شہید خاتون پائلٹ  کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے
November 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز)پاک فضائیہ کی شاہین مریم مختیار کی شہادت کو تین برس بیت گئے ، اس موقع پر پاک فضائیہ کے جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ پاکستان کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ نے طیارہ حادثے میں جام شہادت نوش کیا  تھا۔ پاکستان کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو تین برس بیت گئے ۔ تین برس قبل 24 نومبر 2015  کو قوم کی بہادر بیٹی معمول کی مشق پر روانہ ہوئی  ، طیارہ گجرات کی فضاؤں میں تھا کہ اچانک  انجن میں آگ بھڑک اٹھی ،  مریم مختار نے طیارہ شہری آبادی پر گرنے نہ دیا اور جام شہادت نوش کیا ۔ مریم مختار کی تیسری برسی کے موقع پر پاک فضائیہ اور گورنرسندھ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے ۔ شہید مریم مختار کے والدین نے بہادر بیٹی کی زندگی کو کتاب کی شکل میں ترتیب دیا ہے  ، والدین کا کہنا ہے بہادر بیٹی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا  ۔ مریم مختیار نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی جان قربان کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔