Friday, April 19, 2024

پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا پہلا اجلاس آج ہوگا

پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا پہلا اجلاس آج ہوگا
February 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل   کا پہلا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کے پہلے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم حکومتی ویژن پر بات کر کے اجلاس کا آغاز کریں گے ،جس کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی نقطہ نظربیان کریں گے ۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل ممبران کا تعارف کرائیں گے ۔ پاکستان کی جانب سے خارجہ ، داخلہ ، دفاع ، خزانہ ، توانائی ، اطلاعات ، آبی وسائل ،  کامرس ، مواصلات کے  کے وزرا ، مشیر تجارت ، معاون خصوصی اوور سیز اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کونسل کا حصہ ہوں گے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورکنگ گروپس کا اعلان بھی کیا جائے گا دفاع ، سکیورٹی ، تجارت ، تجارت ، سرمایہ کاری اور خزانہ کے حکام پر مشتمل ہوں گے ۔ توانائی ، معدنیات ، سیاحت ، ثقافت ، میڈیا ، مواصلات ، روزگار اور لیبر سے متعلق بھی ورکنگ گروپس تشکیل دیےجائینگے ۔