Thursday, May 9, 2024

پاک سعودیہ تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم خاک میں مل گئے ، شاہ محمود قریشی

پاک سعودیہ تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم خاک میں مل گئے ، شاہ محمود قریشی
May 12, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاک سعودیہ تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم خاک میں مل گئے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے دورہ سعودیہ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت ملی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب ایک میکنزم طے ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک کوآرڈی نیشن کونسل قائم کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب سے سیاسی، سکیورٹی، معیشت ، کلچرل کمیونی کیشن کے ستون طے کیے گئے ہیں۔ عید کے بعد پہلے سعودی وزیرخارجہ اور پھر سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مظالم پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ کویت کے ساتھ بھی ویزوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔