Friday, May 17, 2024

پاک، سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط

پاک، سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک، سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط کر لیے گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے  ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، توانائی، سیاحت پر گفتگو ہوئی۔ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد، باہمی تعلقات کے استحکام، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوری پیدا ہونے کا پراپیگنڈہ کر رہے تھے وہ مایوس ہوئے ہیں۔ سعودی ولی عہد خود وزیر اعظم کے استقبال کے لیے آئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں سب سے اہم سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ دیگر مائدات کے تحت مستقبل میں تجارت، معیشت، اقتصادیات، سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔