Sunday, May 19, 2024

پاک سری لنکن ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، نجم سیٹھی

پاک سری لنکن ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، نجم سیٹھی
October 16, 2017

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں کھیلے گی۔
لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ سری لنکن کرکٹ چیف نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ جبکہ پاکستان میں سیریز کھیلنے سے متعلق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف سے بھی ملاقات کی ہے ۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ سری لنکا کے دورہ پاکستان کے ﮔﺮﯾﻦ ﺳﮕﻨﻞ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔
ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ جاری سیریز کے سلسلے کا ﺗﯿﺴﺮﺍ ﭨﯽ ﭨﻮﺋﻨﭩﯽ 29 ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ ﮐﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ کھیلیں گے جبکہ پہلے خبریں تھیں کہ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﻦ ﮐﺮﮐﭩﺮﺯ ﻧﮯ ﺩﻭﺭہ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﮐﺎ ﺍظہار کیا تھا۔