Friday, April 19, 2024

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لوگوز کی تقریب رونمائی آج ہوگی

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لوگوز کی تقریب رونمائی آج ہوگی
September 24, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لوگوز کی تقریب رونمائی آج ہو گی۔ قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی، سکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا، سری لنکن ٹیم آج شام کولمبو سے کراچی پہنچے گی۔ قومی ٹیم نے گذشتہ روزنیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ،کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باﺅلنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں، مہمان ٹیم آج کولمبو سے کراچی پہنچے گی، سری لنکن ٹیم منیجراشانتھاڈی میل کا کہنا ہے کہ کوئی کھلاڑی دورہ پاکستان کے حوالے سے تشویش میں مبتلا نہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پا ک سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 27ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پرشائقین کا جوش آسمان کو چھونے لگا،پاک سری لنکا مقابلوں کے حوالے سے ٹکٹوں کے حصول کی کوششیں جاری ہیں،آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی پر ٹکٹوں کی فروخت میں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔