Thursday, April 18, 2024

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے بارش کی نذر، دوسر ے ون ڈے کا شیڈول تبدیل

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے بارش کی نذر، دوسر ے ون ڈے کا شیڈول تبدیل
September 28, 2019
کراچی(92 نیوز) کراچی میں بارش کے باعث پاک سری لنکا پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا، اب دوسرا ون ڈے 29 ستمبر کے بجائے 30 ستمبرکو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کی نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والی نیٹ پریکٹس بھی بارش کی نذر ہو گئی۔ ایک روز قبل وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیاتھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 29ستمبر کوکھیلا جانا تھا جس کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی جواب 30ستمبرکونیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جا ئے گا۔ پہلاون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔