Monday, May 20, 2024

پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا

پاک،  سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا
October 6, 2017

ابو ظہبی (92 نیوز) گرین کیپس آج ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا کے مد مقابل ہوں گے۔ پاکستان کو یو اے ای میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بچانے کے لالے پڑ گئے۔ پاکستان کو عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے بھی لازمی فتح درکار ہوگی۔

اس موقع پر قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں خوب لہو گرمایا اور فیلڈنگ میں کیچز پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔

یہاں 5 سیریز جیتنے اور 4 ڈرا کرنے والی ٹیم کو پہلی بار ناکامی کا خوف ستانے لگا۔
سینئر بلے باز اظہر علی کہتے ہیں پہلے میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی۔ ابوظہبی میں ہدف قابل حصول تھا غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

حسن علی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک۔ وہاب ریاض کی انٹری کا امکان ہے۔
پاکستان کو عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے بھی لازمی فتح درکار ہوگی۔ اگر میچ ڈرا بھی ہوا تو آئی لینڈرز ایک درجہ چھلانگ لگاتے ہوئے گرین کیپس کو ساتویں نمبر پر دھکیل دیں گے۔