Thursday, May 9, 2024

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز تاریخی ایونٹ، مہمان کھلاڑیوں نے قیام کا ہر لمحہ انجوائے کیا

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز تاریخی ایونٹ، مہمان کھلاڑیوں نے قیام کا ہر لمحہ انجوائے کیا
December 23, 2019
کراچی (92 نیوز) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ہر لحاظ سے تاریخی ایونٹ رہا، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں اپنے قیام کا ہر لمحہ انجوائے کیا، لنکن ٹائیگرز سیریزتو ہار گئے لیکن جاتے جاتے کروڑوں پاکستانیوں کا دل جیت گئے۔ پاکستان نے سیریزجیتی تو سری لنکن ٹیم نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل ،آئی لینڈرز کا پاکستان میں دوہفتوں کا قیام بہت یادگار رہا، مہمان ٹیم نےتمام سکیورٹی تحفظات کو پس پشت ڈال کر خوب آؤٹنگ کی۔ سری لنکن ٹیم نے کراچی کے ایک معروف  ریستورانوں میں کھانا کھایا، عملے کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بنوائیں۔ مہمانوں نے اسلام آباد کے ایک معروف شاپنگ مال میں بھی دل کھول کر خریداری کی، یہی نہیں بلکہ وہاں خریداری کیلئے آئے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے، سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے کو اسلام آباد میں ایک آرٹسٹ نے انکا پورٹریٹ بھی پیش کیا۔ کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر مہمان کھلاڑیوں نے اپنے میزبانوں کے گلے لگ کر ان کا شکریہ ادا کیا، ڈریسنگ روم میں سری لنکن اور پاکستانی کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، پاکستانی کھلاڑی اپنے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیساتھ بھی خوشگوار یادیں شیئر کرتے نظر آئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ نے کیک کاٹ کر کراچی ٹیسٹ میں فتح کا جشن منایا۔