Saturday, May 11, 2024

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان
September 21, 2019

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کپتان، بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔ عابد علی، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز اور عثمان خان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

  انہوں نے کہا آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، امام الحق، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم اور وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ حسن علی کو کمر درد کے باعث ٹیم  میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کے لیے گرین سگنل برقرار رکھا۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹی ٹونٹی میچز کے لیے تیار رہنے کو کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط بولنگ کی وجہ 230 رنز بنا کر بھی اس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جاتے تھے مگر اب بولنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان ایک روزہ سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ اس دوران ممکنہ اسکواڈ میں دیگر کھلاڑی این سی اے میں ٹریننگ جاری رکھیں گے۔