Thursday, May 9, 2024

پاک سری لنکا سیریز ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی سخت

پاک سری لنکا سیریز ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی سخت
September 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک سری لنکا سیریز کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،رینجرز نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسٹیڈیم کے تمام حصوں جانچ پڑتال کی گئی۔ پاکستان میں کھیل کےمیدان پھرغیرملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کےلئے تیار ہو گئے ۔ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ سیریز کےلئے سکیورٹی کےلئے بھی  سخت انتظامات کر دیے گئے ۔ پاک سری لنکا  سیریز  کےلئے  نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی  سخت کر دی گئی جب کہ رینجرز نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول  سنبھال لیا ، رینجرز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نےاسٹیڈیم کا معائنہ  کیا۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسٹیڈیم کے تمام حصوں جانچ کی گئی۔ کمشنرکراچی کہتے  نے کہا کہ  سکیورٹی کے فول پروف انتظام کئے گئے ہیں ، پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل سے دے دی ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ساڑھے 3 ہزارپولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اسپیشل سکیورٹی یونٹ، سندھ ریزرو پولیس،ریپڈ رسپانس فورس ،اسپیشل برانچ اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہ اکہ  نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بلند عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات ہونگے ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں کو مکمل سیل کردیا جائے گا، ٹیموں کے روٹ کو سرویلنس کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے 4 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ، ٹریفک پولیس کے 2ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریاز سے اسٹیڈیم تک لانے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔