Sunday, May 12, 2024

پاک سری لنکا سیریز، حکومت پاکستان کا سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی

پاک سری لنکا سیریز، حکومت پاکستان کا سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی
September 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاک سری لنکا سیریز کیلئے حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت سے رابطہ کیا اور سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق سری لنکن ٹیم کو صدارتی لیول کی سکیورٹی دی جائے گی۔ کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان سری لنکا سیریز یاد گار ہوگی۔ اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ذرائع نے بتایا سری لنکا کو خط چیئرمین احسان مانی کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی اسلام آباد میں ملاقات کے بعد لکھا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سریز کے حوالے سے تیاری حتمی مرحلے میں پہنچ گئیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 25 ستمبر کو کراچی میں شیڈول ہے۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ایرل ایڈنگز سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ دیکھیں گے۔ ایرل ایڈنگز 5 اکتوبر کو پہلا پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی میچ دیکھیں گے۔