Thursday, April 18, 2024

پاک سرزمین پارٹی کا سندھ کے حقوق کے لیے 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پاک سرزمین پارٹی کا سندھ کے حقوق کے لیے 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
August 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی نے سندھ کے حقوق کے لیے 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے دس محرم الحرام کے بعد سندھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی ایڈ منسٹریٹر تعیناتی کا کوئی جواز نہیں۔ پیپلز پارٹی کو کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کو پیپلزپارٹی نے اپنے عمل سے سندھو دیش بنا دیا ہے۔ جب وہ را کے تسلط کو کراچی سے ختم کر سکتے ہیں تو وہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ را سے نجات اس لیے حاصل نہیں کی تھی کراچی کو پلیٹ میں سجا کر زرادری صاحب کو پیش کر دیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ ایسی نام نہاد جمہوریت کو نہیں مانتے جہاں پینے کا پانی میسر نہ ہو۔ جہاں بچے کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہوں اور جہاں کاروبار کورونا کے نام پر بند کرائے جا رہے ہوں۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے پختونوں ، بلوچوں اور سندھیوں کو مہاجروں کے خلاف استعمال کرتی آئی ہے۔ جو لسانیت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کے خلاف جائے گا اسکا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہی ہو گا۔