Monday, September 16, 2024

پاک سرزمین پارٹی نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا انیسویں روز ختم کرنے کا اعلان کردیا

پاک سرزمین پارٹی نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا انیسویں روز ختم کرنے کا اعلان کردیا
April 23, 2017
کراچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا انیسویں روز ختم کرنے کا اعلان کردیا سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو دس لاکھ کا مجمع حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے گا اور ان کے رخ حکمرانوں کی محلات کی جانب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی والوں کو حقوق دو ،پانی دو ، روزگار دو ، تعلیم اور علاج دومیئر کو اختیارات دو پی ایس پی کے قائد سید مصطفیٰ کمال نے 16 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل عوامی حقوق تحریک کا پہلا مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کے انیسویں روز  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب 14 مئی کو احتجاجی مہم کو دوسرا مرحلہ شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن گھر گھر جائیں اور عوام کو ان کی حقوق کی جنگ کے لیے تیار کریں ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افسوس ہے پی ایس پی کی پرامن تحریک پر وزیراعظم نے توجہ دی نہ عمران خان نے اور نہ ہی ۔ آصف زرداری یا بلاول بھٹو نےمگر وہ یہ جان لیں کہ عوامی حقوق کا حصول ہمارا کا مقصد ہے کہ جو آخری سانس تک جاری رہے گا ۔