Friday, April 26, 2024

پاک سرزمین پارٹی خواجہ اظہار کےکوآرڈنیٹرکی وکٹ بھی لےاڑی

پاک سرزمین پارٹی خواجہ اظہار کےکوآرڈنیٹرکی وکٹ بھی لےاڑی
September 25, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی خواجہ اظہار کے کوآرڈنیٹر کی وکٹ بھی لے اڑی ایم کیو ایم ،مسلم لیگ ق،اور پی ٹی آئی کے بھی کئی عہدیداروں نے شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے کوآرڈینٹر فہد رضا نے  پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ایم کیوایم کے عہدیدار راشد خان  ایاز احمد ، حاجی شہزاد ، پی ٹی آئی کی نیو کراچی سے سابق انتخابی امیدوار نسیم صغریٰ  مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر ضلع وسطی راشد نسیم  سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع وسطی ایم اشراق نے بھی   پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی  اسی طرح کاٹھیاواربرادری سے تعلق رکھنے والے 40 افراد پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔