Saturday, April 27, 2024

پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
July 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ باغ جناح میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائمخانی نے کہا کہ یہ جلسہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ہے۔ کراچی کی عوام جلسہ میں  شرکت کریں۔ جلسہ عام سے مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔