Sunday, September 8, 2024

پاک سر زمین پارٹی کا مردم شماری کیخلاف 17 جنوری کو ریلی نکالنے کا اعلان

پاک سر زمین پارٹی کا مردم شماری کیخلاف 17 جنوری کو ریلی نکالنے کا اعلان
January 12, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک سر زمین پارٹی نے کراچی کی مردم شماری کے خلاف 17 جنوری کو ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ مردم شماری پر وفاقی کابینہ کے فیصلے کو رد کرتے ہیں، گنتی پوری کئے جانے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔

پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے پارٹی کے دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، وفاقی کابینہ کے مردم شماری کے فیصلے کو ردکرتے ہیں۔ کراچی کی گنتی پوری کی جائے ایسا نا ہوا تو سمجھیں گے کہ ہماری نسلوں کے ساتھ دہشت گردی کی گئی ہے۔ پی ایس پی سربراہ سترہ جنوری کو ریلی نکالنے کا اعلان بھی کردیا۔

مصطفی کمال نے چیف جسٹس سے کراچی کی مردم شماری سے متعلق اس خود نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔

پی ایس پی رہنما نے کہا کہ جس ترمیم سے حقوق نہ ملیں ایسی ترامیم پر کا کیا فائدہ، اٹھارویں ترمیم کو ختم ہونا چاہے۔

مصطفی کمال نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ بارہ برسوں میں ملنے والے 8 ہزار ارب کہاں گئے؟، صوبے میں نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ اسپتالوں میں دوائیاں ہیں۔