Saturday, April 27, 2024

تیسرا ٹی 20،زمبابوے کی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی جاری

تیسرا ٹی 20،زمبابوے کی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی جاری
November 10, 2020

راولپنڈی (92 نیوز)پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ جاری ہے ، زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں،نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق ٹی ٹوئنٹی میں  ڈیبیو کر رہے ہیں۔

فیصلہ کن برتری  کے بعد مشن کلین سوئپ اور سیریز اپنے نام کرنے کے بعد گرین شرٹس نے  وائٹ واش پر نظریں جما لیں ۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ  راولپنڈی میں  کھیلا جا رہا ہے ۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو  8وکٹوں سے شکست دے کر  تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل  کی تھی  ۔  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 135رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور حیدر علی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

حارث رؤف اور عثمان قادر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے  تین ،تین  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔