Thursday, March 28, 2024

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کی اختتامی تقریب، کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش، اظہرعلی مین آف دی سیریز قرارپائے

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کی اختتامی تقریب، کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش، اظہرعلی مین آف دی سیریز قرارپائے
June 1, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کی اختتامی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنجاب کی روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کے کپتان اظہر علی سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ آخری میچ میں بہترین اننگز کا ایوارڈ محمدحفیظ اور بہترین باولر کا اعزاز سکندر رضا نے حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنجاب کی روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔ پنجاب کے دو وزراءنے زمبابوے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔ پاکستانی ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ یادگاری تصویر بھی بنوائی۔ اس موقع پر اظہر علی نے سیریز کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اس سیریز کی اشد ضرورت تھی۔