Thursday, May 9, 2024

پاک رینجرز پنجاب کے جوانوں کی 29 ویں بنیادی تربیتی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاک رینجرز پنجاب کے جوانوں کی 29 ویں بنیادی تربیتی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ
May 27, 2021

اسلام (92 نیوز) پاک رینجرز پنجاب کے جوانوں کی 29 ویں بنیادی تربیتی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک رینجرز پنجاب کے جوانوں کی 29 ویں بنیادی تربیتی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوئی۔ ملک بھر سے 1953 جوان بنیادی تربیت مکمل کرکے پنجاب رینجرز کا حصہ بن گئے۔

ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید مغل پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ اُنہوں نے پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں کہا پنجاب رینجرز کے جوان مشرقی سرحد کے تحفظ کا فریضہ نبھا رہے ہیں۔ رینجرز کے جوانوں کا داخلی سلامتی، اہم تنصیبات کے تحفظ میں بھی کلیدی کردار ہے۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تربیت کی کامیاب تکمیل پر جوانوں، ان کے خاندانوں کو مبارکباد پیش کی۔ کورس میں نمایاں کارکردگی کے حامل جوانوں میں اعزازات، اسناد تقسیم کی گئیں۔