Friday, April 19, 2024

پاک روس دروزبہ 6 فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاک روس دروزبہ 6 فوجی مشقیں اختتام پذیر
October 9, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک روس دروزبہ 6 فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب مولکینو ٹریننگ ایریا کراسنودار روس میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں روس اور پاکستان کے اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے۔ دوہفتوں پر محیط مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی کے حوالے تجربات سے استفادہ کیا گیا، مشترکہ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں اسیپشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔