Friday, April 19, 2024

پاک دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے عبدالرب سپرد خاک

پاک دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے عبدالرب سپرد خاک
March 3, 2019
 ڈيره غازی خان (92 نیوز) پاک دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے عبدالرب سیال تونسہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نائیک خرم علی کی نماز جنازہ سہ پہر کو ادا کی جائے گی۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور جواں مردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے حوالدار عبدالرب نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے تونسہ شریف میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ حوالدار عبدالرب شہید کو نتکانی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ حوالدار شہید عبدالرب ہفتے کے روز دشمن کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔