Thursday, May 9, 2024

پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ کل، سیریز ٹرافی کی رونمائی

پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ کل، سیریز ٹرافی کی رونمائی
January 25, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا کل سے آغاز ہو گیا، دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منصوبہ بندی کرلی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا۔

شاہینوں کو ہوم گراؤنڈ پر پروٹیزکو ہرانے کا چیلنج درپیش ہے، تیاری کا وقت ختم اب ہو گا اصل امتحان ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔

ٹیسٹ سیریز کےآغاز سے پہلے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کی، دونوں ٹیموں نے تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے آج بھی جم کر ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھا لانے کے لیے خوب پسینہ بہایا۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقن کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے اسے آسان نہیں لیں گے بہتر کاکر کردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، خوش ہوں ٹیسٹ میں کپتانی کا ڈیبیو ہوم گراؤنڈ پر ہو رہا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان 26 ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں 15 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل رہی اور صرف 4 میں قومی ٹیم نے فتح حاصل کی۔