Tuesday, April 23, 2024

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کےٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے اسکواڈ شام چھ بجے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کریں گے۔

جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ گزشتہ رات وطن روانہ ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا مہمان کھلاڑیوں نے دورہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔