Friday, April 19, 2024

پاک جنوبی افریقہ ویمن ٹی ٹونٹی سیریز ، پاکستان کو چوتھے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست

پاک جنوبی افریقہ ویمن ٹی ٹونٹی سیریز ، پاکستان کو چوتھے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست
May 22, 2019
 بینونی (92 نیوز) پاک جنوبی افریقہ ویمن ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقہ نے  چوتھےمیچ میں پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی ۔ میزبان ٹیم نے 173 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ نداڈار نے 75، بسمہ معروف نے 37 اور عالیہ ریاض نے 35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا نے آخری اوورمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ لزلی نے ساٹھ رنز بنائے ۔ پاکستانی بالر فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز دودو سے برابر ہوگئی ہے ، آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔