Saturday, April 20, 2024

پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا گیا

پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا گیا
November 29, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب  کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے پاک ترک فائونڈیشن کے ترک اساتذہ کی ملک بدری کا حکم جاری کیا ہے جس سے 11 ہزار طلبہ متاثر ہونگے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ طلباء سے تعلیم کا حق چھیننا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی پاک ترک فائونڈیشن کے سکولوں کی بندش کا سلسلہ روکا جائے اور ترک اساتذہ کی پاکستان بدری کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے 103 اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ جنوری کو جواب طلب کر لیا۔