Saturday, April 20, 2024

پاک ترک تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے ہیں : وزیراعظم

پاک ترک تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے ہیں : وزیراعظم
November 17, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف اور ترک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات‘ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کیے۔ طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کافوری اور بامعنی حل چاہتے ہیں۔ ترکی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے ہیں۔ ترکی میں بغاوت کی کوشش پر پاکستان کو دھچکا لگا تھا۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر خاص طور پر بات چیت ہوئی ہے۔

ایل او سی پر کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ صدر طیب اردوان نے شاندار استقبال کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےساتھ ترکی کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ معاشی، اقتصادی، تجارتی اور عسکری شعبوں میں پاکستان سے تعاون کریں گے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔