Tuesday, May 14, 2024

پاک، ترک اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’ اتاترک گیارہ ‘‘ تربیلا میں جاری

پاک، ترک اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’ اتاترک گیارہ ‘‘ تربیلا میں جاری
February 14, 2021

تربیلا (92 نیوز) پاکستان اور ترکی، یک جان دو قالب، ہر مشکل کے ساتھی، پاک، ترک اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’ اتاترک گیارہ 2021 ‘‘ اسپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں جاری ہیں۔

دوطرفہ اسپیشل فورسز کی تین ہفتوں پرمحیط مشترکہ مشقیں "اتاترک گیارہ" انسداد دہشتگردی، مغویوں کی رہائی، تلاش آپریشنز، فائرنگ اور متحرک تکنیک کا کلیدی حصہ ہیں۔

اسپیشل سروسز گروپ نے مشقوں کو دوطرفہ تجربات کے تبادلے، جدید اسلحہ کے استعمال اور جنگی مہارتوں کے حصول میں مدد گارقرار دیا۔

پاک، ترک مشترکہ مشقوں کے علاوہ پاک آرمی نے کورونا وباء کے باوجود سال 2020ء میں 11 بین الاقوامی مشقیں منعقد کیں جبکہ رواں سال 25  بین الاقوامی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاک، ترک اتاترک گیارہ مشقیں اِس امر کی غماز ہیں کہ دونوں ممالک یکجان دوقالب کے مصداق ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے متحد ہیں۔